مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2955
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْهَالِ الضَّرِيرُ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ ، وَهِشَامٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : يَخْرُجُ مِنَ النَّارِ مَنْ قَالَ : لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ ، وَكَانَ فِي قَلْبِهِ مِنَ الْخَيْرِ مَا يَزِنُ شَعِيرَةً ، ثُمَّ يَخْرُجُ مِنَ النَّارِ مَنْ قَالَ : لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ ، وَكَانَ فِي قَلْبِهِ مِنَ الْخَيْرِ مَا يَزِنُ بُرَّةً ، ثُمَّ يَخْرُجُ مِنَ النَّارِ مَنْ قَالَ : لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ ، وَكَانَ فِي قَلْبِهِ مِنَ الْخَيْرِ مَا يَزِنُ ذَرَّةً .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”وہ شخص جہنم کی آگ سے نکال لیا جائے گا جس نے «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» (اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں) کا اقرار کیا اور اس کے دل میں جَو کے وزن کے برابر بھی خیر و بھلائی موجود ہوئی، پھر وہ شخص بھی آگ سے نکال لیا جائے گا جس نے «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» کہا ہو اور اس کے دل میں گندم کے دانے کے برابر خیر ہوئی، پھر وہ شخص بھی جہنم سے نکال لیا جائے گا جس نے «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» کہا ہو اور اس کے دل میں ذرہ برابر بھی خیر موجود ہوئی (یعنی اسے ایمان کی بدولت بالآخر جہنم سے نجات مل جائے گی)۔“