مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَرُزِّيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ أَخْبَرَنَا سَعِيدٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ افْتَخَرَ الْحَيَّانِ مِنَ الْأَنْصَارِ الْأَوْسُ وَالْخَزْرَجُ ، فَقَالَتِ الْأَوْسُ مِنَّا غَسِيلُ الْمَلَائِكَةِ حَنْظَلَةُ بْنُ الرَّاهِبِ ، وَمِنَّا مَنِ اهْتَزَّ لَهُ عَرْشُ الرَّحْمَنِ سَعْدُ بْنُ مُعَاذٍ ، وَمِنَّا مَنْ حَمَتْهُ الدَّبْرُ عَاصِمُ بْنُ ثَابِتِ بْنِ أَبِي الْأَقْلَحِ ، وَمِنَّا مَنْ أُجِيزَتْ شَهَادَتُهُ بِشَهَادَةِ رَجُلَيْنِ خُزَيْمَةُ بْنُ ثَابِتٍ ، وَقَالَتِ الْخَزْرَجِيُّونَ : مِنَّا أَرْبَعَةٌ جَمَعُوا الْقُرْآنَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمْ يَجْمَعْهُ غَيْرُهُمْ : زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ وَأَبُو زَيْدٍ وَأُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ وَمُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انصار کے دو قبیلوں، اوس اور خزرج، نے باہم فخر کیا۔ اوس نے کہا: ہم میں حنظلہ بن راہب رضی اللہ عنہ ہیں جنہیں فرشتوں نے غسل دیا، ہم میں سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ ہیں جن کے لیے عرشِ رحمن لرز اٹھا، ہم میں عاصم بن ثابت بن ابی الاقلح رضی اللہ عنہ ہیں جن کی حفاظت بھڑوں نے کی، اور ہم میں خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ ہیں جن کی گواہی دو آدمیوں کی گواہی کے برابر تسلیم کی گئی۔ خزرج نے کہا: ہم میں وہ چار افراد ہیں جنہوں نے رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں قرآن جمع، یعنی مکمل یاد کیا، اور ان کے سوا کسی نے نہیں کیا: زید بن ثابت، ابو زید، اُبی بن کعب اور معاذ بن جبل رضی اللہ عنہم۔