مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2871
حَدَّثَنَا هُدْبَةُ ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، قَالَ : قُلْتُ لِأَنَسٍ : أَكَانَتِ الْمُصَافَحَةُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ؟ قَالَ : نَعَمْ ، قَالَ قَتَادَةُ : وَكَانَ الْحَسَنُ يُصَافِحُ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، قتادہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے ان سے دریافت کیا کہ ”کیا رسول اللہ ﷺ کے مبارک عہد میں مصافحہ کرنے کا رواج تھا؟“ تو انہوں نے جواب دیا: ”جی ہاں“، نیز قتادہ رحمہ اللہ نے یہ بھی ذکر فرمایا کہ حسن بصری رحمہ اللہ بھی مصافحہ کیا کرتے تھے۔