مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2869
حَدَّثَنَا هُدْبَةُ ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ بِرَجُلٍ يَسُوقُ بَدَنَةً ، فَقَالَ : ارْكَبْهَا ، قَالَ : إِنَّهَا بَدَنَةٌ ، قَالَ : ارْكَبْهَا وَيْلَكَ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کا گزر ایک ایسے شخص کے پاس سے ہوا جو قربانی کے ایک اونٹ کو ہانک کر لے جا رہا تھا، تو آپ ﷺ نے اس سے ارشاد فرمایا: ”«ارْكَبْهَا» یعنی اس پر سوار ہو جاؤ۔“ اس نے عرض کی: (اے اللہ کے رسول!) یہ تو قربانی کا جانور ہے، تو آپ ﷺ نے (دوبارہ) فرمایا: ”«ارْكَبْهَا، وَيْلَكَ» یعنی اس پر سوار ہو جاؤ، تم پر افسوس!“