مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2840
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : رَمَى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْجِمَارَ ، وَالْحَلَّاقُ جَالِسٌ فَأَمَرَ بِالْبُدْنِ فَنُحِرَتْ ، وَقَالَ لِلْحَلَّاقِ : هُنَا ، وَأَشَارَ بِيَدِهِ إِلَى جَانِبِ الْأَيْمَنِ ، قَالَ : فَقَسَمَ شَعَرَهُ بَيْنَ مَنْ يَلِيهِ ، قَالَ : ثُمَّ أَشَارَ إِلَى الْحَلَّاقِ إِلَى جَانِبِهِ الْأَيْسَرِ ، فَحَلَقَهُ ، فَأَعْطَاهُ أُمَّ سُلَيْمٍ .
ترجمہ
محمد رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے جمرات کو کنکریاں ماریں، جبکہ حجام بیٹھا ہوا تھا، پھر آپ ﷺ نے قربانی کے اونٹوں کے متعلق حکم دیا تو انہیں ذبح کر دیا گیا، اور آپ ﷺ نے حجام سے فرمایا: «هُنَا» ”یہاں“ اور اپنے دستِ مبارک سے (اپنے سر کی) دائیں جانب اشارہ فرمایا، راوی کہتے ہیں کہ پھر آپ ﷺ نے اپنے موئے مبارک ان لوگوں میں تقسیم فرما دیے جو آپ ﷺ کے قریب تھے، پھر آپ ﷺ نے حجام کو اپنی بائیں جانب کا اشارہ فرمایا تو اس نے اسے بھی مونڈ دیا، پھر آپ ﷺ نے وہ بال سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا کو عطا فرما دیے۔“