مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2823
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : سَبْعٌ لِلْبِكْرِ ، وَثَلَاثٌ لِلثَّيِّبِ ، أَمَا إِنِّي لَوْ قُلْتُ عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَصَدَقْتُ ، وَلَكِنْ سُنَّةٌ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”کنواری دلہن کے لیے (شادی کے ابتدائی ایام میں شوہر کا اس کے پاس قیام) سات دن ہے اور جو پہلے سے شادی شدہ (ثیبہ) ہو اس کے لیے تین دن ہے، آگاہ رہو! اگر میں یہ کہتا کہ یہ بات رسول اللہ ﷺ سے مروی ہے تو میں ضرور سچا ہوتا، لیکن (یہی کہنا کافی ہے کہ) یہ سنتِ نبوی ہے۔“