مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَتَى عَلَى أَزْوَاجِهِ ، وَسَوَّاقٌ يَسُوقُ بِهِنَّ يُقَالُ لَهُ أَنْجَشَةُ ، فَقَالَ : وَيْحَكَ يَا أَنْجَشَةُ ، رُوَيْدَكَ ، سَوْقَكَ بِالْقَوَارِيرِ ، قَالَ : قَالَ أَبُو قِلَابَةَ : تَكَلَّمَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِكَلِمَةٍ لَوْ تَكَلَّمَ بِهَا بَعْضُكُمْ لَعِبْتُمُوهَا عَلَيْهِ .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ اپنی ازواجِ مطہرات کے پاس تشریف لائے جبکہ ایک حدی خوان (اونٹ ہانکنے والا) جنہیں سیدنا انجشہ رضی اللہ عنہ کہا جاتا تھا، ان کے اونٹوں کو ہانک رہا تھا، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: «وَيْحَكَ يَا أَنْجَشَةُ، رُوَيْدَكَ سَوْقَكَ بِالْقَوَارِيرِ» ”اے انجشہ! تمہارا بھلا ہو، ان آبگینوں (یعنی خواتین) کو لے کر ذرا نرمی اور آہستہ روی سے چلو۔“ ابوقلابہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ”رسول اللہ ﷺ نے ایک ایسا کلمہ ارشاد فرمایا کہ اگر تم میں سے کوئی ایسا کہتا تو تم اس پر عیب لگاتے (یعنی اسے معیوب جانتے، مگر یہ آپ ﷺ کی فصاحت و بلاغت تھی کہ خواتین کی نزاکت کے پیشِ نظر انہیں شیشے کے برتنوں سے تشبیہ دی)۔“