مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2809
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ فِي بَيْتِهِ ، وَكَانَ غُلَامُ رَسُولِ اللهِ يُقَالُ لَهُ أَنْجَشَةُ يَحْدُو ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : وَيْحَكَ يَا أَنْجَشَةُ ، رُوَيْدًا سَوْقَكَ بِالْقَوَارِيرِ ، قَالَ : قَالَ أَبُو قِلَابَةَ : يَعْنِي النِّسَاءَ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ اپنے گھر میں تشریف فرما تھے اور آپ ﷺ کے ایک غلام جن کا نام انجشہ تھا وہ حدی خوانی (ترنم کے ساتھ اونٹ ہانکنا) کر رہے تھے، تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: «وَيْحَكَ يَا أَنْجَشَةُ، رُوَيْدًا سَوْقَكَ بِالْقَوَارِيرِ» ”اے انجشہ! اللہ تم پر رحم کرے، ان آبگینوں (یعنی نازک مزاج خواتین) کو لے کر ذرا نرمی اور آہستگی سے چلو۔“ ابو قلابہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس سے آپ ﷺ کی مراد خواتین تھیں۔