مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنِي مَخْلَدُ بْنُ أَبِي زُمَيْلٍ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو الرَّقِّيُّ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى بِأَصْحَابِهِ ، فَلَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ أَقْبَلَ عَلَيْهِمْ بِوَجْهِهِ ، فَقَالَ : أَتَقْرَءُونَ فِي صَلَاتِكُمْ خَلْفَ الْإِمَامِ وَالْإِمَامُ يَقْرَأُ ؟ فَسَكَتُوا ، فَقَالَهَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ، فَقَالَ قَائِلٌ أَوْ قَالَ قَائِلُونَ : إِنَّا لَنَفْعَلُ ، قَالَ : فَلَا تَفْعَلُوا ، لِيَقْرَأْ أَحَدُكُمْ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ فِي نَفْسِهِ .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو نماز پڑھائی، پھر جب آپ ﷺ اپنی نماز سے فارغ ہوئے تو ان کی طرف رُخِ انور پھیرا اور دریافت فرمایا: «أَتَقْرَءُونَ فِي صَلَاتِكُمْ خَلْفَ الْإِمَامِ وَالْإِمَامُ يَقْرَأُ؟» ”کیا تم اپنی نماز میں امام کے پیچھے قرأت کرتے ہو جبکہ امام قرأت کر رہا ہوتا ہے؟“ وہ سب خاموش رہے، آپ ﷺ نے یہ بات تین مرتبہ دہرائی، تو کسی کہنے والے نے (یا چند لوگوں نے) عرض کی: جی ہاں، بیشک ہم ایسا کرتے ہیں، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: «فَلَا تَفْعَلُوا لِيَقْرَأْ أَحَدُكُمْ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ فِي نَفْسِهِ» ”تم ایسا (بالجہر) نہ کیا کرو، بلکہ تم میں سے ہر شخص اپنے جی میں (سری طور پر) سورہ فاتحہ پڑھ لیا کرے۔“