مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2801
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، قَالَ : قُرِئَ عَلَيْنَا كِتَابُ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : إِذَا نَعَسَ أَحَدُكُمْ ، فَلْيَنْصَرِفْ حَتَّى يَعْلَمَ مَا يَفْعَلُ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ”جب تم میں سے کسی کو (نماز کے دوران) اونگھ آنے لگے تو اسے چاہیے کہ وہ (نماز سے) ہٹ جائے یہاں تک کہ اسے یہ معلوم ہو جائے کہ وہ کیا کر رہا ہے۔“ ایوب رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہمارے سامنے ابو قلابہ رحمہ اللہ کی کتاب پڑھی گئی جس میں انہوں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے واسطے سے یہ روایت نقل کی تھی۔