مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2795
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَأْتِي أُمَّ سُلَيْمٍ فَيَقِيلُ عِنْدَهَا ، وَكَانَ كَثِيرَ الْعَرَقِ ، فَتَجْعَلُهُ فِي الْقَوَارِيرِ ، وَكَانَ يُصَلِّي عَلَى الْخُمْرَةِ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا کے ہاں تشریف لایا کرتے اور وہیں قیلولہ (دوپہر کا آرام) فرمایا کرتے تھے، آپ ﷺ کو پسینہ کثرت سے آتا تھا تو وہ اس (پسینہ مبارک) کو شیشیوں میں جمع کر لیا کرتی تھیں، اور آپ ﷺ 'خمرہ' (کھجور کے پتوں سے بنی چھوٹی چٹائی) پر نماز ادا فرمایا کرتے تھے۔“