مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2791
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ السَّامِيُّ، وُهَيْبٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَنَسٍ، «أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم كَانَ يَأْتِي أُمَّ سُلَيْمٍ فَيَقِيلُ عِنْدَهَا، وَكَانَ يُصَلِّي عَلَى نِطْعٍ وَيَقِيلُ، وَكَانَ كَثِيرَ الْعَرَقِ فَتَتَّبِعُ الْعَرَقَ مِنَ النِّطْعِ فَتَجْعَلُهُ فِي قَوَارِيرِ الطِّيبِ، وَكَانَ يُصَلِّي عَلَى الْخُمْرَةِ»ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”نبی کریم ﷺ سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا کے ہاں تشریف لایا کرتے اور ان کے ہاں قیلولہ (دوپہر کا آرام) فرماتے تھے، آپ ﷺ چمڑے کے ایک بچھونے پر نماز ادا فرماتے اور اسی پر آرام فرماتے تھے، آپ ﷺ کو کثرت سے پسینہ آتا تھا تو وہ اس بچھونے سے آپ ﷺ کے پسینہ مبارک کو اکٹھا کرتیں اور اسے خوشبو کی شیشیوں میں بھر لیا کرتی تھیں، نیز آپ ﷺ کھجور کے پتوں سے بنی چھوٹی چٹائی (خمرہ) پر بھی نماز ادا فرمایا کرتے تھے“۔