❮
❯
حدیث نمبر: 2783
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَيَّانَ ، حَدَّثَنَا الضَّحَّاكُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَنِ الْمُبَارَكِ بْنِ فَضَالَةَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَنَسٍ : أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ عَلَى سَرِيرٍ وَهُوَ مُرْمَلٌ بِشَرِيطٍ ، قَالَ : فَدَخَلَ عَلَيْهِ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِهِ ، قَالَ : وَدَخَلَ عُمَرُ ، فَانْحَرَفَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، فَإِذَا الشَّرِيطُ قَدْ أَثَّرَ بِجَنْبِهِ ، فَبَكَى عُمَرُ ، وَقَالَ : وَاللهِ لَنَعْلَمُ أَنَّكَ أَكْرَمُ عَلَى اللهِ مِنْ كِسْرَى وَقَيْصَرَ ، وَهُمَا يَعِيثَانِ فِيمَا يَعِيثَانِ فِيهِ ، قَالَ : أَمَا تَرْضَى أَنْ تَكُونَ لَهُمُ الدُّنْيَا وَلَنَا الْآخِرَةُ ؟ قَالَ : بَلَى ، قَالَ : فَسَكَتَ .
ترجمہ

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ ایک چارپائی پر تشریف فرما تھے جو کھجور کے ریشوں کی رسیوں سے بنی ہوئی تھی، راوی بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺ کی خدمت میں آپ کے چند اصحاب حاضر ہوئے جن میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بھی شامل تھے، پھر جب نبی کریم ﷺ نے اپنا پہلو بدلا تو ان رسیوں نے آپ ﷺ کے پہلو مبارک پر نشانات ڈال دیے تھے، یہ دیکھ کر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ رو پڑے اور عرض گزار ہوئے: ”اللہ کی قسم! ہم خوب جانتے ہیں کہ آپ اللہ عزوجل کے ہاں کسریٰ اور قیصر سے کہیں زیادہ معزز و مکرم ہیں حالانکہ وہ دونوں ان دنیوی آسائشوں میں مگن ہیں جن میں وہ مگن ہیں“، اس پر نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”کیا تم اس بات پر راضی نہیں ہو کہ ان کے لیے صرف یہ دنیا ہو اور ہمارے لیے آخرت ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: ”جی ہاں (میں راضی ہوں)“، راوی کہتے ہیں کہ پھر آپ ﷺ خاموش ہو گئے۔

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند أنس بن مالك / حدیث: 2783
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 12009، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 18298، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7355/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2775»