مسند أبي يعلى الموصلي
أول مسند ابن عباس— ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
أَوَّلُ مُسْنَدِ ابْنِ عَبَّاسٍ باب: ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2733
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا مَخْلَدُ بْنُ يَزِيدَ الْحَرَّانِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ رَأَى أَبَا هُرَيْرَةَ وَهُوَ يَتَوَضَّأُ ، فَقَالَ : يَا ابْنَ عَبَّاسٍ ، هَلْ تَدْرِي مِمَّ أَتَوَضَّأُ ؟ مِنْ أَثْوَارِ أَقِطٍ أَكَلْتُهَا ، قَالَ : وَاللهِ مَا أَدْرِي مِمَّا تَوَضَّأْتَ ؟ أَمَّا أَنَا فَرَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَكَلَ خُبْزًا وَلَحْمًا ، ثُمَّ قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ وَلَمْ يَتَوَضَّأْ .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو وضو کرتے ہوئے دیکھا، تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ان سے مخاطب ہو کر فرمایا: ”اے ابن عباس! کیا آپ جانتے ہیں کہ میں کس وجہ سے وضو کر رہا ہوں؟ دراصل میں نے پنیر کے کچھ ٹکڑے کھائے تھے (اس لیے وضو کر رہا ہوں)“، سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! میں نہیں جانتا کہ آپ نے کس بنیاد پر وضو کیا؟ جہاں تک میرا تعلق ہے تو میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ نے روٹی اور گوشت تناول فرمایا، پھر نماز کے لیے کھڑے ہوئے اور (نئے سرے سے) وضو نہیں کیا“۔