مسند أبي يعلى الموصلي
أول مسند ابن عباس— ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
أَوَّلُ مُسْنَدِ ابْنِ عَبَّاسٍ باب: ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، قَالَ يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ : يَرْحَمُ اللهُ الْمُحَلِّقِينَ ، قَالُوا : وَالْمُقَصِّرِينَ يَا رَسُولَ اللهِ ؟ قَالَ : يَرْحَمُ اللهُ الْمُحَلِّقِينَ ، قَالُوا : وَالْمُقَصِّرِينَ يَا رَسُولَ اللهِ ؟ قَالَ : يَرْحَمُ اللهُ الْمُحَلِّقِينَ ، قَالُوا : وَالْمُقَصِّرِينَ يَا رَسُولَ اللهِ ؟ قَالَ : وَالْمُقَصِّرِينَ ، قَالُوا : يَا رَسُولَ اللهِ ، مَا بَالُ الْمُحَلِّقِينَ لِمَ ظَاهَرْتَ لَهُمْ بِالتَّرَحُّمِ ؟ قَالَ : إِنَّهُمْ لَمْ يَشُكُّوا .
مجاہد رحمہ اللہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے صلح حدیبیہ کے دن دعا فرمائی: «يَرْحَمُ اللَّهُ الْمُحَلِّقِينَ» ”اللہ تعالیٰ سر منڈوانے والوں پر رحم فرمائے“، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! اور بال کتروانے والوں کے لیے بھی؟ آپ ﷺ نے دوبارہ فرمایا: «يَرْحَمُ اللَّهُ الْمُحَلِّقِينَ» ”اللہ تعالیٰ سر منڈوانے والوں پر رحم فرمائے“، انہوں نے پھر عرض کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! اور بال کتروانے والوں کے لیے بھی؟ آپ ﷺ نے تیسری مرتبہ بھی یہی فرمایا: «يَرْحَمُ اللَّهُ الْمُحَلِّقِينَ» ”اللہ تعالیٰ سر منڈوانے والوں پر رحم فرمائے“، صحابہ نے پھر عرض کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! اور بال کتروانے والوں کے لیے بھی؟ تب آپ ﷺ نے فرمایا: ”اور بال کتروانے والوں کے لیے بھی“، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے دریافت کیا کہ اے اللہ کے رسول ﷺ! سر منڈوانے والوں کا کیا خاص معاملہ ہے کہ آپ نے ان کے لیے اس قدر تکرار کے ساتھ رحمت کی دعا فرمائی؟ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اس لیے کہ انہوں نے (میرے حکم کی تعمیل میں) کسی شک و شبہ کا اظہار نہیں کیا تھا“۔