مسند أبي يعلى الموصلي
أول مسند ابن عباس— ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
أَوَّلُ مُسْنَدِ ابْنِ عَبَّاسٍ باب: ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ كَثِيرٍ ، قَالَ : صَلَّى إِلَى جَنْبِي عَبْدُ اللهِ بْنُ طَاوُسٍ ، فَكَانَ إِذَا سَجَدَ السَّجْدَةَ الْأُولَى فَرَفَعَ رَأْسَهُ مِنْهَا رَفَعَ يَدَيْهِ تِلْقَاءَ وَجْهِهِ ، فَأَنْكَرْتُ ذَلِكَ ، فَقُلْتُ لِوُهَيْبِ بْنِ خَالِدٍ : إِنَّ هَذَا يَصْنَعُ شَيْئًا لَمْ أَرَ أَحَدًا يَصْنَعُهُ قَالَ : فَقَالَ وُهَيْبٌ لَهُ : تَصْنَعُ شَيْئًا لَمْ نَرَ أَحَدًا يَصْنَعُهُ ؟ فَقَالَ عَبْدُ اللهِ بْنُ طَاوُسٍ : رَأَيْتُ أَبِي يَصْنَعُهُ ، فَقَالَ أَبِي : رَأَيْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ يَصْنَعُهُ ، قَالَ : وَذَكَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَصْنَعُهُ .
نضر بن کثیر بیان کرتے ہیں کہ عبداللہ بن طاؤس رحمہ اللہ نے میرے پہلو میں نماز پڑھی، پس جب انہوں نے پہلا سجدہ کر کے اپنا سر اٹھایا تو ”اپنے دونوں ہاتھ اپنے چہرے کے برابر بلند کیے“، مجھے یہ عمل عجیب لگا تو میں نے وہیب بن خالد رحمہ اللہ سے کہا کہ یہ صاحب ایسا کام کر رہے ہیں جو میں نے کسی اور کو کرتے نہیں دیکھا، وہیب رحمہ اللہ نے ان سے کہا کہ آپ ایسا عمل کر رہے ہیں جو ہم نے کسی کو کرتے نہیں دیکھا، تو عبداللہ بن طاؤس رحمہ اللہ نے فرمایا: ”میں نے اپنے والد طاؤس رحمہ اللہ کو اسی طرح کرتے دیکھا ہے“ اور میرے والد نے فرمایا تھا کہ ”میں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو اسی طرح کرتے دیکھا ہے“، نیز انہوں نے یہ بھی ذکر کیا کہ ”نبی کریم ﷺ بھی اسی طرح (نماز میں) کیا کرتے تھے“۔