مسند أبي يعلى الموصلي
أول مسند ابن عباس— ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
أَوَّلُ مُسْنَدِ ابْنِ عَبَّاسٍ باب: ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2674
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ شَبِيبٍ ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : وَاللهِ لَأَغْزُوَنَّ قُرَيْشًا ، وَاللهِ لَأَغْزُوَنَّ قُرَيْشًا ، وَاللهِ لَأَغْزُوَنَّ قُرَيْشًا ، إِنْ شَاءَ اللهُ مِنْ حِفْظِي هَذَا ، أَوْ نَحْوُهُ .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: «وَاللَّهِ، لَأَغْزُوَنَّ قُرَيْشًا، وَاللَّهِ لَأَغْزُوَنَّ قُرَيْشًا، وَاللَّهِ لَأَغْزُوَنَّ قُرَيْشًا، إِنْ شَاءَ اللَّهُ» ”اللہ کی قسم! میں قریش سے ضرور جنگ کروں گا، اللہ کی قسم! میں قریش سے ضرور جنگ کروں گا، اللہ کی قسم! میں قریش سے ضرور جنگ کروں گا، اگر اللہ نے چاہا“، راوی کا بیان ہے کہ یہ الفاظ میرے حافظے کے مطابق ہیں یا اسی کے مثل (آپ ﷺ نے) کوئی اور کلمہ ارشاد فرمایا تھا۔