مسند أبي يعلى الموصلي
أول مسند ابن عباس— ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
أَوَّلُ مُسْنَدِ ابْنِ عَبَّاسٍ باب: ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2673
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ نَصْرٍ الْجَهْضَمِيُّ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ الْمُغِيرَةِ، حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى الصَّفَارُ، قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ أَوْ سُئِلَ: أَيُّ الصَّدَقَةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم: " أَفْضَلُ الصَّدَقَةِ الْمَاءُ، أَلَمْ تَسْمَعْ إِلَى أَهْلِ النَّارِ لَمَّا اسْتَغَاثُوا بِأَهْلِ الْجَنَّةِ قَالُوا {أَفِيضُوا عَلَيْنَا مِنَ الْمَاءِ أَوْ مِمَّا رَزَقَكُمُ اللَّهُ} [الأعراف: 50]
"ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، ابو موسیٰ الصفار رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا یا ان سے پوچھا گیا کہ کون سا صدقہ سب سے افضل ہے؟ تو انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”سب سے افضل صدقہ پانی (پلانا) ہے، کیا تم نے اہل جہنم کا وہ تذکرہ نہیں سنا جب انہوں نے اہل جنت سے فریاد کرتے ہوئے کہا تھا: ﴿أَفِيضُوا عَلَيْنَا مِنَ الْمَاءِ أَوْ مِمَّا رَزَقَكُمُ اللَّهُ﴾ ”ہم پر تھوڑا پانی بہا دو یا اس رزق میں سے کچھ حصہ دے دو جو اللہ نے تمہیں عطا فرمایا ہے۔““