مسند أبي يعلى الموصلي
أول مسند ابن عباس— ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
أَوَّلُ مُسْنَدِ ابْنِ عَبَّاسٍ باب: ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2654
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ ، حَدَّثَنَا طَلْحَةُ بْنُ سِنَانٍ ، عَنْ أَبِي سَعْدٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : أَرْسَلَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ ، فَأَبْطَأَ عَلَيْهِ ، فَقَالَ : مَا حَبَسَكَ ؟ قَالَ : كُنْتُ حِينَ أَتَانِي رَسُولُكَ عَلَى الْمَرْأَةِ ، فَقُمْتُ ، فَاغْتَسَلْتُ ، فَقَالَ : وَمَا كَانَ عَلَيْكَ أَلَّا تَغْتَسِلَ مَا لَمْ تُنْزِلْ ، قَالَ : فَكَانَ الْأَنْصَارُ يَفْعَلُونَ ذَلِكَ .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک انصاری شخص کو بلاوا بھیجا تو انہوں نے (حاضر ہونے میں) کچھ تاخیر کر دی، آپ ﷺ نے ان سے دریافت فرمایا: ”تمہیں کس چیز نے روک لیا تھا؟“ انہوں نے عرض کیا کہ جس وقت آپ ﷺ کا قاصد میرے پاس آیا میں اپنی اہلیہ کے پاس (مصروفِ صحبت) تھا، چنانچہ میں اٹھا اور غسل کیا، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم پر کوئی حرج نہیں تھا کہ تم غسل نہ کرتے جب تک کہ تمہیں انزال نہ ہوتا۔“ (راوی کہتے ہیں کہ) پھر انصار (ایک عرصہ تک) اسی پر عمل پیرا رہے۔