مسند أبي يعلى الموصلي
أول مسند ابن عباس— ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
أَوَّلُ مُسْنَدِ ابْنِ عَبَّاسٍ باب: ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ ، حَدَّثَنَا عَبْدَةُ ، عَنْ أَبِي حَيَّانَ التَّيْمِيِّ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، قَالَ : أَنْشَدَ 1 حَسَّانُ بْنُ ثَابِتٍ 1 النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَبْيَاتًا ، فَقَالَ :
شَهِدْتُ بِإِذْنِ اللهِ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ الَّذِي فَوْقَ السَّمَاوَاتِ مِنْ عَلُ وَأَنَّ أَبَا يَحْيَى وَيَحْيَى كِلَاهُمَا لَهُ عَمَلٌ فِي دِينِهِ مُتَقَبَّلُ وَأَنَّ أَخَا الْأَحْقَافِ إِذْ قَامَ فِيهِمُ يَقُولُ بِذَاتِ اللهِ فِيهِمْ وَيَعْدِلُ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : وَأَنَا .
حبیب بن ابی ثابت رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم ﷺ کے سامنے چند اشعار پڑھے جن میں انہوں نے عرض کیا: ”میں اللہ کے اذن سے اس بات کی شہادت دیتا ہوں کہ محمد ﷺ اس ہستی کے رسول ہیں جو آسمانوں کے اوپر بلندیوں پر جلوہ فرما ہے، اور یہ کہ سیدنا ابو یحییٰ (سیدنا زکریا علیہ السلام) اور سیدنا یحییٰ (علیہ السلام) دونوں کے اعمال ان کے دین میں اللہ کے ہاں مقبولِ بارگاہ ہیں، اور یہ کہ اہل احقاف کے بھائی (سیدنا ہود علیہ السلام) جب اپنی قوم میں دعوتِ حق کے لیے کھڑے ہوئے تو ان کے درمیان اللہ کی خاطر کلام کرتے اور عدل و انصاف فرماتے تھے“، تو نبی اکرم ﷺ نے (ان کی تائید میں) ارشاد فرمایا: ”اور میں بھی (ان باتوں کی گواہی دیتا ہوں)“۔