مسند أبي يعلى الموصلي
أول مسند ابن عباس— ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
أَوَّلُ مُسْنَدِ ابْنِ عَبَّاسٍ باب: ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2572
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ الصَّائِغِ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : صَلَّى نَبِيُّ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْفِطْرَ بِالنَّاسِ رَكْعَتَيْنِ بِغَيْرِ أَذَانٍ وَخَطَبَ بَعْدَ الصَّلَاةِ ، ثُمَّ أَخَذَ بِيَدِ بِلَالٍ ثُمَّ انْطَلَقَ إِلَى النِّسَاءِ فَخَطَبَهُنَّ ، ثُمَّ أَمَرَ بِلَالًا بَعْدَمَا قَفَا مِنْ عِنْدِهِنَّ أَنْ يَأْتِيَهُنَّ فَيَأْمُرَهُنَّ فَيَتَصَدَّقْنَ .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”اللہ کے نبی ﷺ نے لوگوں کو عید الفطر کی دو رکعت نماز بغیر اذان کے پڑھائی اور نماز کے بعد خطبہ ارشاد فرمایا، پھر آپ ﷺ نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کا ہاتھ تھاما اور خواتین کی طرف تشریف لے گئے اور انہیں وعظ و نصیحت فرمائی، پھر وہاں سے واپس پلٹنے کے بعد آپ ﷺ نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ وہ ان کے پاس جائیں اور انہیں صدقہ کرنے کا حکم دیں (تاکہ وہ اللہ کی راہ میں مال خرچ کریں)۔“