مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عمر بن الخطاب رضي الله عنه— عمر بن الخطاب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: عمر بن الخطاب کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ النُّكْرِيُّ، حَدَّثَنَا شَبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، أَنَّ مَعْدَانَ بْنَ أَبِي طَلْحَةَ الْيَعْمُرِيَّ، قَالَ: خَطَبَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ، فَقَالَ: رَأَيْتُ كَأَنَّ دِيكًا أَحْمَرَ نَقَرَ فِيَّ نَقْرَةً أَوْ نَقْرَتَيْنِ، وَلَا أَرَى ذَلِكَ إِلَّا لِحُضُورِ أَجْلِي، فَإِنْ عَجِلَ بِي أَمْرٌ فَإِنَّ الْخِلَافَةَ شُورَى فِي هَؤُلَاءِ الرَّهْطِ السِّتَّةِ الَّذِينَ تُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَهُوَ عَنْهُمْ رَاضٍ، وَإِنِّي أَعْلَمُ أَنَّ نَاسًا سَيَطْعَنُونَ فِي هَذَا الْأَمْرِ، أَنَا قَاتَلْتُهُمْ بِيَدِي هَذِهِ عَلَى الْإِسْلَامِ، فَإِنْ فَعَلُوا فَأُولَئِكَ أَعْدَاءُ اللَّهِ الْكُفَّارُ الضُّلَّالُ، وَإِنِّي أَشْهَدُ عَلَى أُمَرَاءِ الْأَمْصَارِ، فَإِنِّي إِنَّمَا بَعَثْتُهُمْ لِيُعَلِّمُوا النَّاسَ دِينَهُمْ وَسُنَّةَ نَبِيِّهِمْ صلى الله عليه وسلم، وَيَقْسِمُوا فَيْئَهُمْ. وَمَا أَغْلَظَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي شَيْءٍ، أَوْ مَا نَازَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي شَيْءٍ مِنْ آيَةِ الْكَلَالَةِ حَتَّى ضَرَبَ صَدْرِي وَقَالَ: " يَكْفِيكَ آيَةُ الصَّيْفِ الَّتِي أُنْزِلَتْ فِي آخِرِ النِّسَاءِ {يَسْتَفْتُونَكَ قُلِ اللَّهُ يُفْتِيكُمْ فِي الْكَلَالَةِ} [النساء: 176] وَمَا قُضِيَ فِيهَا بِقَضَاءٍ يَعْلَمُهُ مَنْ يَقْرَأُ وَمَنْ لَا يَقْرَأُ، هُوَ مَا خَلَا الْأَبَ كَذَا أَحْسَبُ " أَلَا إِنَّكُمْ أَيُّهَا النَّاسُ تَأْكُلُونَ مِنْ شَجَرَتَيْنِ مَا أَرَاهُمَا إِلَّا خَبِيثَتَيْنِ: الْبَصَلِ وَالثُّومِ، وَإِنْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَمُرُّ بِالرَّجُلِ يُوجَدُ مِنْهُ رِيحُهُمَا يُخْرَجُ إِلَى الْبَقِيعِ، فَمَنْ كَانَ لَا بُدَّ آكِلَهُمَا فَلْيُمِتْهُمَا طَبْخًامعدان بن ابی طلحہ یعمری رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ایک مرتبہ خطبہ دیتے ہوئے فرمایا: ”میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ گویا ایک سرخ مرغ نے مجھے ایک یا دو ٹھونگیں ماری ہیں، اور میں اس کا مطلب اپنی موت کا وقت قریب آنا ہی سمجھتا ہوں۔ اگر میری وفات کا معاملہ جلد پیش آ جائے تو خلافت کا فیصلہ ان چھ افراد کی باہمی مشاورت (شوریٰ) سے طے ہوگا جن سے اپنی وفات کے وقت رسول اللہ ﷺ راضی اور خوشنود تھے۔ مجھے علم ہے کہ کچھ لوگ اس معاملے میں طعن و تشنیع کریں گے، حالانکہ میں نے خود ان کے خلاف اپنے ان ہاتھوں سے اسلام کی خاطر جنگ کی ہے؛ اگر وہ ایسا کریں گے تو وہ اللہ کے دشمن، حق کا انکار کرنے والے اور گمراہ ہیں۔ میں تمام شہروں کے حکمرانوں (گورنروں) پر اللہ کو گواہ بناتا ہوں کہ میں نے انہیں صرف اس لیے بھیجا ہے تاکہ وہ لوگوں کو ان کا دین اور ان کے نبی ﷺ کی سنت سکھائیں اور ان میں اموالِ فئے تقسیم کریں۔ رسول اللہ ﷺ کسی بھی معاملے میں مجھ پر اتنے سخت نہیں ہوئے اور نہ ہی میں نے آپ ﷺ سے کسی مسئلے میں اتنا اصرار کیا جتنا کلالہ (وہ متوفی جس کی اولاد اور باپ نہ ہو) کے بارے میں کیا، یہاں تک کہ آپ ﷺ نے میرے سینے پر اپنا دستِ مبارک مارا اور فرمایا: ”تمہارے لیے ’آیتِ صیف‘ (موسمِ گرما میں نازل ہونے والی آیت) کافی ہے جو سورہ نساء کے آخر میں نازل کی گئی ہے: ﴿يَسْتَفْتُونَكَ قُلِ اللَّهُ يُفْتِيكُمْ فِي الْكَلَالَةِ﴾ (لوگ آپ سے فتویٰ طلب کرتے ہیں، کہہ دیجیے کہ اللہ تمہیں کلالہ کے بارے میں حکم دیتا ہے)۔“ اور اس آیت میں کلالہ کا جو فیصلہ بیان ہوا ہے اسے ہر پڑھا لکھا اور ان پڑھ جانتا ہے، اور میرا گمان یہی ہے کہ اس سے مراد وہ شخص ہے جس کا باپ (اور اولاد) نہ ہو۔ آگاہ رہو اے لوگو! تم دو پودوں (سبزیوں) کو استعمال کرتے ہو جنہیں میں ان کی بو کی وجہ سے ناپسندیدہ ہی سمجھتا ہوں، یعنی پیاز اور لہسن؛ میں نے دیکھا ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے عہد میں جب کسی شخص سے ان کی بو آتی تو اسے مسجد سے نکال کر بقیع کی طرف بھیج دیا جاتا تھا؛ لہٰذا جو شخص انہیں کھانا ہی چاہے تو اسے چاہیے کہ پکا کر ان کی بو ختم کر دے۔“