❮
❯
حدیث نمبر: 2557
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ ثَوْرِ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّهُ قَالَ : أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَعْرَابِيٌّ فَبَايَعَهُ فِي الْمَسْجِدِ ثُمَّ انْصَرَفَ ، فَقَامَ ، فَفَشَجَ فَبَالَ ، فَهَمَّ النَّاسُ بِهِ ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : لَا تَقْطَعُوا عَلَى الرَّجُلِ بَوْلَهُ ، ثُمَّ دَعَا بِهِ فَقَالَ : أَلَسْتَ بِمُسْلِمٍ ؟ قَالَ : بَلَى ، قَالَ : فَمَا حَمَلَكَ عَلَى أَنْ بُلْتَ فِي الْمَسْجِدِ ؟ فَقَالَ : وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ مَا ظَنَنْتُ إِلَّا أَنَّهُ صَعِيدٌ مِنَ الصُّعُدَاتِ فَبُلْتُ فِيهِ ، فَأَمَرَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِذَنُوبٍ مِنْ مَاءٍ فَصُبَّ عَلَى بَوْلِهِ .
ترجمہ

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک دیہاتی نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور مسجد ہی میں آپ ﷺ سے بیعت کی، پھر وہ وہاں سے مڑا اور ایک جگہ کھڑا ہو کر اپنی ٹانگیں پھیلا کر پیشاب کرنے لگا تو لوگ (اسے روکنے کے لیے) اس کی طرف لپکے، اس پر نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اس شخص کا پیشاب (درمیان میں) نہ روکو۔“ پھر آپ ﷺ نے اسے بلا کر دریافت فرمایا: ”کیا تم مسلمان نہیں ہو؟“ اس نے عرض کیا: کیوں نہیں (میں مسلمان ہوں)۔ آپ ﷺ نے پوچھا: ”پھر تمہیں مسجد میں پیشاب کرنے پر کس چیز نے ابھارا؟“ اس نے جواب دیا: اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا ہے! میرا گمان تو یہی تھا کہ یہ بھی زمین کے عام حصوں میں سے ہی ایک حصہ ہے، اس لیے میں نے یہاں پیشاب کر دیا۔ تب نبی کریم ﷺ نے پانی کا ایک بڑا ڈول لانے کا حکم دیا اور وہ اس کے پیشاب پر بہا دیا گیا۔

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / أول مسند ابن عباس / حدیث: 2557
درجۂ حدیث محدثین: إسناده جيد
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده جيد . »
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف بهذا السياق»
«أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11552، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 311، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1001/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2550»