مسند أبي يعلى الموصلي
أول مسند ابن عباس— ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
أَوَّلُ مُسْنَدِ ابْنِ عَبَّاسٍ باب: ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ ، حَدَّثَنَا سُكَيْنٌ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : كَانَ الْفَضْلُ بْنُ عَبَّاسٍ رَدِيفَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ عَرَفَةَ ، فَجَعَلَ الْفَتَى يُلَاحِظُ النِّسَاءَ ، وَيَنْظُرُ إِلَيْهِنَّ ، وَجَعَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَصْرِفُ وَجْهَهُ بِيَدِهِ مِنْ خَلْفِهِ ، وَجَعَلَ الْفَتَى يُلَاحِظُ إِلَيْهِنَّ ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : ابْنَ أَخِي ، إِنَّ هَذَا يَوْمٌ مَنْ مَلَكَ فِيهِ سَمْعَهُ وَبَصَرَهُ وَلِسَانَهُ غُفِرَ لَهُ .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہما عرفات سے واپسی کے سفر میں نبی کریم ﷺ کے پیچھے سواری پر سوار تھے، تو اس نوجوان نے عورتوں کو دیکھنا اور ان کی طرف نظریں دوڑانا شروع کر دیں، جس پر نبی کریم ﷺ اپنے دستِ مبارک کو پیچھے لے جا کر ان کا چہرہ دوسری سمت پھیر دیتے مگر وہ نوجوان پھر بھی ان کی طرف دیکھنے کی جستجو کرتا، تب نبی کریم ﷺ نے ان سے فرمایا: «ابْنَ أَخِي إِنَّ هَذَا يَوْمٌ مَنْ مَلَكَ فِيهِ سَمْعَهُ وَبَصَرَهُ وَلِسَانَهُ غُفِرَ لَهُ» ”اے میرے بھتیجے! بیشک یہ وہ (مبارک) دن ہے کہ جس شخص نے اس دن اپنے کان، اپنی آنکھ اور اپنی زبان کو قابو میں رکھا، اس کی مغفرت کر دی جائے گی“۔