مسند أبي يعلى الموصلي
أول مسند ابن عباس— ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
أَوَّلُ مُسْنَدِ ابْنِ عَبَّاسٍ باب: ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2440
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عَزْرَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: سَمِعَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم رَجُلًا يُلَبِّي عَنْ شُبْرُمَةَ فَقَالَ: «أَيُّهَا الْمُلَبِّي عَنْ شُبْرُمَةَ، مَنْ شُبْرُمَةُ؟» قَالَ: أَخٌ لِي أَوْ نَسِيبٌ لِي. قَالَ: «حَجَجْتَ عَنْ نَفْسِكَ؟» قَالَ: لَا. قَالَ: «فَاحْجُجْ عَنْ نَفْسِكَ ثُمَّ حُجَّ عَنْ شُبْرُمَةَ»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک شخص کو شبرمہ کی طرف سے تلبیہ پکارتے ہوئے سنا تو آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”اے شبرمہ کی طرف سے تلبیہ کہنے والے! یہ شبرمہ کون ہے؟“ اس نے عرض کیا: وہ میرا بھائی ہے یا (شاید یہ کہا کہ) میرا کوئی قریبی رشتہ دار ہے۔ آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”کیا تم نے اپنی طرف سے حج کر لیا ہے؟“ اس نے عرض کیا: نہیں، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”پہلے اپنی طرف سے حج ادا کرو، پھر شبرمہ کی طرف سے حج کرنا“۔