مسند أبي يعلى الموصلي
أول مسند ابن عباس— ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
أَوَّلُ مُسْنَدِ ابْنِ عَبَّاسٍ باب: ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2433
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْوَاسِطِيُّ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : لَعَنَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمُخَنَّثَ مِنَ الرِّجَالِ ، وَالْمُتَرَجِّلَاتِ مِنَ النِّسَاءِ ، فَقُلْتُ : وَمَا الْمُتَرَجِّلَاتُ مِنَ النِّسَاءِ ؟ قَالَ : الْمُتَشَبِّهَاتُ مِنَ النِّسَاءِ بِالرِّجَالِ .
ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے زنانہ پن اختیار کرنے والے مردوں اور مردانی وضع قطع اپنانے والی عورتوں پر لعنت فرمائی ہے“، عکرمہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے دریافت کیا کہ عورتوں میں سے مردانی وضع قطع اپنانے والیوں سے کیا مراد ہے؟ تو سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”وہ عورتیں جو (لباس و اطوار میں) مردوں کی مشابہت اختیار کرتی ہیں۔“