مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عمر بن الخطاب رضي الله عنه— عمر بن الخطاب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: عمر بن الخطاب کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا كَهْمَسٌ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ يَعْمَرَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ .
عَنْ عُمَرَ ، أَنَّ جِبْرِيلَ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : مَا الْإِيمَانُ ؟ قَالَ : أَنْ تُؤْمِنَ بِاللهِ ، وَمَلَائِكَتِهِ ، وَكُتُبِهِ ، وَرُسُلِهِ ، وَبِالْيَوْمِ الْآخِرِ ، وَبِالْقَدَرِ خَيْرِهِ وَشَرِّهِ ، فَقَالَ جِبْرِيلُ : صَدَقْتَ ، فَتَعَجَّبْنَا مِنْهُ ، يَسْأَلُهُ وَيُصَدِّقُهُ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : ذَاكَ جِبْرِيلُ أَتَاكُمْ يُعَلِّمُكُمْ دِينَكُمْ .
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سیدنا جبرائیل علیہ السلام نبی کریم ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوئے اور دریافت کیا کہ ایمان کیا ہے؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ایمان یہ ہے کہ تم اللہ سبحانہ و تعالیٰ، اس کے فرشتوں، اس کی کتابوں، اس کے رسولوں اور یومِ آخرت پر ایمان لاؤ اور تقدیر کے خیر و شر پر (کامل یقین) رکھو۔“ اس پر سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے کہا: ”آپ نے سچ فرمایا۔“ (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ) ہمیں ان پر تعجب ہوا کہ وہ خود ہی آپ ﷺ سے سوال کرتے ہیں اور خود ہی آپ کے کلام کی تصدیق بھی کر رہے ہیں۔ پھر نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”وہ جبرائیل تھے جو تمہارے پاس تمہیں تمہارا دین سکھانے کے لیے آئے تھے۔“