❮
❯
حدیث نمبر: 2409
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ الْأَحْوَلِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : وَمَا يَوْمُ الْخَمِيسِ ! يَوْمٌ اشْتَدَّ بِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَجَعُهُ ، فَقَالَ : ائْتُونِي أَكْتُبْ لَكُمْ كِتَابًا لَا تَضِلُّونَ بَعْدَهُ ، فَتَنَازَعُوا - وَلَا يَنْبَغِي عِنْدَ نَبِيٍّ تَنَازُعٌ - قَالَ : دَعُونِي فَمَا أَنَا فِيهِ خَيْرٌ مِمَّا تُسْأَلُونَ عَنْهُ ، قَالَ : أَمَرَهُمْ بِثَلَاثٍ قَالَ : أَخْرِجُوا الْمُشْرِكِينَ مِنْ جَزِيرَةِ الْعَرَبِ ، وَأَجِيزُوا الْوَفْدَ بِنَحْوِ مَا كُنْتُ أُجِيزُهُمْ ، وَالثَّالِثَةُ لَا أَدْرِي قَالَهَا فَنَسِيتُهَا ، أَوْ لَمْ يَقُلْهَا .
ترجمہ

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جمعرات کا دن! اور کیا ہی (کٹھن) دن تھا وہ جمعرات کا دن! یہ وہ دن تھا جس میں رسول اللہ ﷺ کی تکلیف میں شدت آ گئی تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”میرے پاس (لکھنے کا سامان) لاؤ تاکہ میں تمہارے لیے ایک ایسی تحریر لکھ دوں جس کے بعد تم کبھی گمراہ نہ ہو گے۔“ اس پر لوگوں میں اختلاف پیدا ہو گیا، حالانکہ کسی نبی کے حضور جھگڑا کرنا زیب نہیں دیتا، چنانچہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”مجھے میرے حال پر چھوڑ دو، کیونکہ میں اس وقت جس (کیفیتِ استغراق و توجہ الٰہی) میں ہوں وہ اس سے بہتر ہے جس کی تم مجھ سے طلب کر رہے ہو۔“ پھر آپ ﷺ نے انہیں تین باتوں کا حکم فرمایا، آپ ﷺ نے فرمایا: ”مشرکین کو جزیرہ عرب سے نکال دینا اور وفود کی اسی طرح مہمان نوازی و خاطر مدارات کرنا جس طرح میں ان کی کیا کرتا تھا۔“ اور تیسری بات کے متعلق (راوی سعید بن جبیر رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ) مجھے یاد نہیں کہ انہوں نے وہ بیان فرمائی تھی اور میں اسے بھول گیا یا انہوں نے اسے سرے سے بیان ہی نہیں فرمایا۔“

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / أول مسند ابن عباس / حدیث: 2409
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2997، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1637، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1936، 2671، 2983، 3101، 3326، وأخرجه فتح الباري برقم: 114، 2589، 2590، 2997، 5784، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 9992، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10961، 10962، 12261، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 7109، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4826، 5056، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 2763، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2405»