مسند أبي يعلى الموصلي
أول مسند ابن عباس— ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
أَوَّلُ مُسْنَدِ ابْنِ عَبَّاسٍ باب: ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخٍ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: مَاتَتْ شَاةٌ لِسَوْدَةَ بِنْتِ زَمْعَةَ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَاتَتْ فُلَانَةٌ - تَعْنِي الشَّاةَ - قَالَتْ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم: «فَهَلَّا أَخَذْتُمْ مَسْكَهَا؟» قَالَتْ: نَأْخُذُ مَسْكَ شَاةٍ قَدْ مَاتَتْ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم: " {قُلْ لَا أَجِدُ فِي مَا أُوحِيَ إِلِيَّ مُحَرَّمًا} [الأنعام: 145] إِلَى {أَوْ لَحْمَ خِنْزِيرٍ} [الأنعام: 145] أَيُّكُمْ يَطْعَمُهُ؟ أَيْ: تَدْبُغُونَهُ فَتَنْتَفِعُونَ بِهِ ". قَالَ: فَأَرْسَلَتْ إِلَيْهَا فَسَلَخَتْهَا فَدَبَغَتْهَا وَاتَّخَذَتْ مِنْهُ قِرْبَةً حَتَّى تَخَرَّقَتْ عِنْدَهَا "سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدہ سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہا کی ایک بکری مر گئی، تو انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! فلاں یعنی وہ بکری مر گئی ہے“، اس پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم نے اس کی کھال کیوں نہ لے لی؟“ انہوں نے عرض کیا: ”کیا ہم ایسی بکری کی کھال لیں جو مر چکی ہو؟“ تو رسول اللہ ﷺ نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿قُلْ لَا أَجِدُ فِي مَا أُوحِيَ إِلِيَّ مُحَرَّمًا عَلَىٰ طَاعِمٍ يَطْعَمُهُ إِلَّا أَن يَكُونَ مَيْتَةً أَوْ دَمًا مَّسْفُوحًا أَوْ لَحْمَ خِنزِيرٍ﴾ ”آپ فرما دیجیے کہ جو وحی میری طرف بھیجی گئی ہے اس میں، میں کسی کھانے والے پر کوئی چیز حرام نہیں پاتا سوائے اس کے کہ وہ مردار ہو یا بہایا ہوا خون ہو یا خنزیر کا گوشت ہو“، پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے کون اسے کھاتا ہے؟ یعنی تم اسے دباغت دے کر (کما کر) اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہو“، عکرمہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ پھر سیدہ سودہ رضی اللہ عنہا نے وہ بکری منگوائی، اس کی کھال اتاری، اسے دباغت دی اور اس سے ایک مشکیزہ تیار کیا یہاں تک کہ وہ ان کے پاس استعمال ہوتے ہوتے پرانا ہو کر پھٹ گیا۔