مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عمر بن الخطاب رضي الله عنه— عمر بن الخطاب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: عمر بن الخطاب کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو هِشَامٍ ، حَدَّثَنَا النَّضْرُ يَعْنِي ابْنَ مَنْصُورٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْجَنُوبِ ، قَالَ : رَأَيْتُ عَلِيًّا يَسْتَقِي مَاءً لِوُضُوئِهِ ، فَبَادَرْتُهُ أَسْتَقِي لَهُ ، فَقَالَ : مَهْ يَا أَبَا الْجَنُوبِ ، فَإِنِّي رَأَيْتُ عُمَرَ يَسْتَقِي مَاءً لِوُضُوئِهِ ، فَبَادَرْتُهُ أَسْتَقِي لَهُ ، فَقَالَ : مَهْ يَا أَبَا الْحَسَنِ ، فَإِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَقِي مَاءً لِوُضُوئِهِ ، فَبَادَرْتُهُ أَسْتَقِي لَهُ ، فَقَالَ : مَهْ يَا عُمَرُ ، فَإِنِّي أَكْرَهُ أَنْ يَشْرَكَنِي فِي طُهُورِي أَحَدٌ .
ابوالجنوب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو اپنے وضو کے لیے پانی بھرتے دیکھا، تو میں ان کی خدمت میں پانی پیش کرنے کے لیے تیزی سے آگے بڑھا، اس پر انہوں نے فرمایا: ”اے ابوالجنوب! رک جائیے، کیوں کہ میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ اپنے وضو کے لیے پانی بھر رہے تھے، تو میں نے ان کے لیے پانی بھرنے میں سبقت کی، انہوں نے فرمایا: اے ابوالحسن! رک جائیے، کیوں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ اپنے وضو کے لیے پانی بھر رہے تھے، تو میں نے آپ ﷺ کے لیے پانی بھرنے میں جلدی کی، اس پر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: «مَهْ يَا عُمَرُ، فَإِنِّي أَكْرَهُ أَنْ يَشْرَكَنِي فِي طُهُورِي أَحَدٌ» ”اے عمر! رک جاؤ، کیونکہ میں اسے ناپسند کرتا ہوں کہ میری طہارت میں میرے ساتھ کوئی دوسرا شریک ہو“۔“