مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2307
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا مُحَاضِرٌ ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، حَدَّثَنَا أَبُو سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : خَرَجْنَا مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَفَرِهِ ، فَهَاجَتْ رِيحٌ تَكَادُ تَدْفِنُ الرَّاكِبَ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : بُعِثَتْ هَذِهِ الرِّيحُ لِمَوْتِ مُنَافِقٍ ، فَلَمَّا قَدِمْنَا الْمَدِينَةَ إِذَا هُوَ قَدْ مَاتَ فِي ذَلِكَ الْيَوْمِ عَظِيمٌ مِنْ عُظَمَاءِ الْمُنَافِقِينَ .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ ایک سفر میں روانہ ہوئے تو (دورانِ سفر) اتنی تند و تیز ہوا چلی کہ قریب تھا کہ وہ سوار کو (گرد و غبار میں) دفن کر دیتی، اس پر رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یہ ہوا ایک منافق کی موت کی وجہ سے چلائی گئی ہے۔“ چنانچہ جب ہم مدینہ منورہ پہنچے تو معلوم ہوا کہ فی الواقع اسی دن منافقین کے بڑے سرداروں میں سے ایک شخص کی موت واقع ہوئی تھی۔