❮
❯
حدیث نمبر: 2306
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، حَدَّثَنَا مُحَاضِرٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ: " يُبْعَثُ بَعْثٌ فَيُقَالُ لَهُمْ: هَلْ فِيكُمْ أَحَدٌ صَحِبَ مُحَمَّدًا؟ فَيُقَالُ: نَعَمْ. فَيُلْتَمَسُ فَيُوجَدُ الرَّجُلُ فَيُسْتَفْتَحُ فَيُفْتَحُ عَلَيْهِمْ، ثُمَّ يُبْعَثُ بَعْثٌ فَيُقَالُ: هَلْ فِيكُمْ مَنْ رَأَى أَصْحَابَ مُحَمَّدٍ؟ فَيُلْتَمَسُ فَلَا يُوجَدُ حَتَّى لَوْ كَانَ مِنْ وَرَاءِ الْبَحْرِ لَأَتَيْتُمُوهُ، ثُمَّ يَبْقَى قَوْمٌ يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ لَا يَدْرُونَ مَا هُوَ "
ترجمہ

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”ایک لشکر (جہاد کے لیے) روانہ کیا جائے گا تو ان سے پوچھا جائے گا کہ کیا تمہارے درمیان کوئی ایسا شخص ہے جسے محمد ﷺ کی صحبت نصیب ہوئی ہو؟ تو جواب دیا جائے گا کہ ہاں! چنانچہ اس شخص کو تلاش کیا جائے گا اور جب وہ مل جائے گا تو اس کے ذریعے فتح طلب کی جائے گی اور انہیں فتح نصیب ہو جائے گی، پھر ایک اور لشکر روانہ کیا جائے گا اور دریافت کیا جائے گا کہ کیا تمہارے درمیان کوئی ایسا شخص موجود ہے جس نے محمد ﷺ کے اصحاب کو دیکھا ہو؟ پس اسے تلاش کیا جائے گا لیکن وہ نہیں ملے گا، یہاں تک کہ اگر ایسا کوئی شخص سمندر کے پار بھی ہوتا تو تم (اسے تلاش کرتے ہوئے) اس تک پہنچ جاتے، پھر ایسے لوگ باقی رہ جائیں گے جو ﴿القرآن﴾ پڑھیں گے مگر وہ نہیں جانتے ہوں گے کہ وہ حقیقت میں کیا ہے۔“

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند جابر / حدیث: 2306
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح على شرط مسلم
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح على شرط مسلم . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه [برقم 2182]، وأزيد هنا كون عبد بن حميد قد»
«أخرجه أيضًا في "المنتخب" [1020، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2302»