مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2278
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : مَا الْمُوجِبَتَانِ ؟ فَقَالَ : مَنْ مَاتَ لَا يُشْرِكُ بِاللهِ شَيْئًا دَخَلَ الْجَنَّةَ ، وَمَنْ مَاتَ يُشْرِكُ بِاللهِ شَيْئًا دَخَلَ النَّارَ .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی ﷺ کی بارگاہ میں حاضر ہوا اور دریافت کیا کہ وہ دو واجب کر دینے والی چیزیں کیا ہیں؟ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اس حال میں فوت ہوا کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی بھی چیز کو شریک نہیں ٹھہراتا تھا، وہ جنت میں داخل ہو گیا، اور جو شخص اس حال میں فوت ہوا کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی چیز کو شریک ٹھہراتا تھا، وہ آگ (جہنم) میں داخل ہو گیا۔“