❮
❯
حدیث نمبر: 2265
حَدَّثَنَا كَامِلٌ ، حَدَّثَنَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، أَنَّهُ أَخْبَرَهُ ، أَنَّ حَاطِبَ بْنَ أَبِي بَلْتَعَةَ كَتَبَ إِلَى أَهْلِ مَكَّةَ يَذْكُرُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَرَادَ غَزْوَهُمْ ، فَدُلَّ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى الْمَرْأَةِ الَّتِي كَانَ مَعَهَا الْكِتَابُ ، فَأَرْسَلَ إِلَيْهَا ، فَأُخِذَ كِتَابُهَا مِنْ رَأْسِهَا ، فَقَالَ : يَا حَاطِبُ أَفَعَلْتَ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، أَمَا إِنِّي لَمْ أَفْعَلْهُ غِشًّا لِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَا نِفَاقًا ، قَدْ عَلِمْتُ أَنَّ اللهَ مُظْهِرٌ رَسُولَهُ وَمُتَمِّمٌ لَهُ أَمْرَهُ ، غَيْرَ أَنِّي كُنْتُ بَيْنَ ظَهْرَانَيْهِمْ ، وَكَانَتْ وَالِدَتِي مَعَهُمْ ، فَأَرَدْتُ أَنْ أَتَّخِذَهَا عِنْدَهُمْ ، فَقَالَ لَهُ عُمَرُ : أَلَا أَضْرِبُ عُنُقَ هَذَا ؟ فَقَالَ : تَقْتُلُ رَجُلًا مِنْ أَهْلِ بَدْرٍ ؟ وَمَا يُدْرِيكَ لَعَلَّ اللهَ قَدِ اطَّلَعَ عَلَى أَهْلِ بَدْرٍ فَقَالَ : اعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ ؟ .
ترجمہ

سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا حاطب بن ابی بلتعہ رضی اللہ عنہ نے اہل مکہ کی طرف ایک خط لکھا جس میں انہوں نے تذکرہ کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے ان پر حملے کا ارادہ فرمایا ہے، پھر رسول اللہ ﷺ کو اس عورت کے بارے میں اطلاع دے دی گئی جس کے پاس وہ خط تھا، چنانچہ آپ ﷺ نے اس کی طرف (اپنے قاصد) بھیجے اور اس کے سر کے بالوں سے وہ خط برآمد کر لیا، پھر آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”اے حاطب! کیا تم نے ایسا کیا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”جی ہاں، لیکن میں نے یہ کام رسول اللہ ﷺ کے ساتھ کسی بدخواہی یا نفاق کی وجہ سے نہیں کیا، بلکہ میں تو یہ جانتا تھا کہ اللہ تعالیٰ اپنے رسول ﷺ کو ضرور غالب کرے گا اور ان کا کام مکمل فرمائے گا، مگر چونکہ میں ان کے درمیان مقیم رہا تھا اور میری والدہ بھی ان کے پاس مکہ میں تھی، تو میں نے چاہا کہ ان پر کوئی ایسا احسان کر دوں جس کی وجہ سے وہاں میری والدہ کی کوئی جائے پناہ بن جائے،“ اس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”کیا میں اس شخص کی گردن نہ اڑا دوں؟“ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”کیا تم ایک ایسے شخص کو قتل کرو گے جو اہل بدر میں سے ہے؟ تمہیں کیا معلوم، شاید اللہ تعالیٰ اہل بدر کے احوال سے واقف ہو چکا ہے اور اس نے خود فرما دیا ہے: ”تم جو چاہو کرو (میں نے تمہیں بخش دیا ہے)۔““

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند جابر / حدیث: 2265
درجۂ حدیث محدثین: الحديث صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: الحديث صحيح . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 14360، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6824، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2261»