مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2264
حَدَّثَنَا كَامِلٌ ، حَدَّثَنَا لَيْثٌ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اعْتَزَلَ نِسَاءَهُ شَهْرًا ، فَخَرَجَ لَيْلَةَ تِسْعٍ وَعِشْرِينَ فَقُلْنَا : إِنَّمَا مَضَى تِسْعٌ وَعِشْرُونَ فَقَالَ : إِنَّمَا الشَّهْرُ هَكَذَا ، وَصَفَّقَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ، وَخَنَسَ إِصْبَعًا وَاحِدًا فِي الْآخِرَةِ .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنی ازواجِ مطہرات سے ایک ماہ کے لیے علیحدگی اختیار فرمائی تھی، پھر آپ ﷺ انتیسویں رات ہی باہر تشریف لے آئے۔ ہم نے عرض کیا کہ ابھی تو صرف انتیس دن ہی گزرے ہیں، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: «إِنَّمَا الشَّهْرُ هَكَذَا» ”مہینہ تو بس اتنا (یعنی انتیس دن کا بھی) ہوتا ہے“ اور آپ ﷺ نے (اپنے دونوں ہاتھوں کی ہتھیلیاں پھیلا کر) تین مرتبہ اشارہ فرمایا اور آخری بار ایک انگلی مبارک کو بند کر لیا۔