مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا كَامِلُ بْنُ طَلْحَةَ ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ ، أَنَّ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللهِ قَالَ : إِنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : غَطُّوا الْإِنَاءَ ، وَأَوْكُوا السِّقَاءَ ، وَأَطْفِئُوا السِّرَاجَ ، فَإِنَّ الشَّيْطَانَ لَا يَحُلُّ سِقَاءً ، وَلَا يَفْتَحُ بَابًا ، وَلَا يَكْشِفُ إِنَاءً ، وَإِنْ لَمْ يَجِدْ أَحَدُكُمْ إِلَّا أَنْ يَعْرُضَ عَلَى إِنَائِهِ عُودًا وَيَذْكُرَ اللهَ فَلْيَفْعَلْ ، فَإِنَّ الْفُوَيْسِقَةَ تُضْرِمُ عَلَى أَهْلِ الْبَيْتِ بَيْتَهُمْ .
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”«غَطُّوا الْإِنَاءَ، وَأَوْكُوا السِّقَاءَ، وَأَطْفِئُوا السِّرَاجَ» برتنوں کو ڈھانپ دیا کرو، مشکیزوں کے منہ بند کر دیا کرو اور چراغ بجھا دیا کرو؛ کیونکہ شیطان نہ تو کسی مشکیزے کا بندھن کھولتا ہے، نہ کوئی بند دروازہ کھولتا ہے اور نہ ہی کسی ڈھکے ہوئے برتن کو ننگا کرتا ہے، اور اگر تم میں سے کسی کو اپنے برتن پر ڈھانپنے کے لیے کوئی چیز میسر نہ ہو سوائے اس کے کہ وہ اس پر کوئی لکڑی ہی چوڑائی میں رکھ دے اور اللہ کا نام لے لے تو اسے ایسا ہی کر لینا چاہیے؛ کیونکہ وہ فساد کرنے والی (چوہیا) گھر والوں پر ان کا گھر جلا دیتی ہے۔“