مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ ، حَدَّثَنَا كَثِيرٌ ، حَدَّثَنَا عَطَاءٌ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : أَرْسَلَنِي رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَانْطَلَقْتُ ثُمَّ رَجَعْتُ وَقَدْ قَضَيْتُهَا ، فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ ، فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ فَوَقَعَ فِي نَفْسِي مَا اللهُ أَعْلَمُ بِهِ ، قَالَ : قُلْتُ : لَعَلَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَجَدَ عَلَيَّ أَنِّي أَبْطَأْتُ ، فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ ، فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ ، فَوَقَعَ فِي نَفْسِي أَشَدُّ مِنَ الْأُولَى ، ثُمَّ سَلَّمْتُ عَلَيْهِ فَرَدَّ عَلَيَّ ، وَقَالَ : إِنَّهُ لَمْ يَمْنَعْنِي أَنْ أَرُدَّ عَلَيْكَ إِلَّا أَنِّي كُنْتُ أُصَلِّي ، وَكَانَ عَلَى رَاحِلَتِهِ مُتَوَجِّهًا لِغَيْرِ الْقِبْلَةِ .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے کسی کام کے لیے بھیجا، میں گیا اور وہ کام مکمل کر کے واپس لوٹا، پھر میں نبی کریم ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا اور آپ کو سلام کیا مگر آپ ﷺ نے میرے سلام کا جواب نہ دیا، جس پر میرے دل میں ایسی کیفیت پیدا ہوئی جسے اللہ ہی بہتر جانتا ہے، میں نے اپنے جی میں کہا: شاید رسول اللہ ﷺ مجھ سے اس وجہ سے ناراض ہو گئے ہیں کہ میں نے دیر کر دی ہے، پھر میں نے دوبارہ آپ ﷺ کو سلام کیا مگر آپ ﷺ نے پھر جواب نہ دیا، جس سے میرے دل میں پہلی مرتبہ سے بھی زیادہ سخت پریشانی لاحق ہوئی، پھر میں نے (تیسری بار) سلام کیا تو آپ ﷺ نے سلام کا جواب دیا اور ارشاد فرمایا: ”مجھے تمہارے سلام کا جواب دینے سے محض اس بات نے روکا کہ میں نماز پڑھ رہا تھا“، اس وقت آپ ﷺ اپنی سواری پر سوار تھے اور آپ ﷺ کا رخ قبلہ کے علاوہ کسی دوسری سمت میں تھا۔