مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2254
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : لَا تَرْتَدُوا الصَّمَّاءَ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ ، وَلَا يَأْكُلْ أَحَدُكُمْ بِشِمَالِهِ ، وَلَا يَمْشِيَنَّ فِي نَعْلٍ وَاحِدٍ ، وَلَا يَحْتَبِيَنَّ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے کوئی ایک ہی کپڑے کو اس طرح اپنے بدن پر نہ لپیٹے کہ اس کے ہاتھ باہر نہ نکل سکیں، اور نہ ہی کوئی شخص اپنے بائیں ہاتھ سے کھائے، اور نہ ہی کوئی ایک جوتا پہن کر چلے، اور نہ ہی کوئی ایک ہی کپڑے میں گوٹ مار کر اس طرح بیٹھے کہ اس کا ستر کھلنے کا اندیشہ ہو۔“