مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، حَدَّثَنَا الْمُثَنَّى بْنُ سَعِيدٍ الْقَسَّامُ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : أَخَذَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاتَ يَوْمٍ بِيَدِي حَتَّى أَتَى بَعْضَ حُجَرِ نِسَائِهِ فَدَخَلَ ، ثُمَّ أَذِنَ لِي فَدَخَلْتُ ، فَقَالَ : هَلْ مِنْ غَدَاءٍ ، أَوْ هَلْ مِنْ عَشَاءٍ ؟ فَقَالُوا : نَعَمْ ، فَأُتِيَ بِثَلَاثَةِ أَقْرِصَةٍ ، فَقَالَ : هَلْ مِنْ أُدُمٍ ؟ فَقَالُوا : لَا ، إِلَّا شَيْئًا مِنْ خَلٍّ قَالَ : هَاتُوهُ ، فَنِعْمَ الْإِدَامُ الْخَلُّ .
قَالَ جَابِرٌ : فَمَا زِلْتُ أُحِبُّهُ مُذْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ فِيهِ .
قَالَ أَبُو سُفْيَانَ : وَمَا زِلْتُ أُحِبُّهُ مُذْ سَمِعْتُ جَابِرًا يَقُولُ مَا يَقُولُ .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ایک دن رسول اللہ ﷺ نے میرا ہاتھ تھاما اور اپنی بعض ازواج مطہرات کے حجروں میں سے ایک حجرے کے پاس تشریف لائے، پھر آپ ﷺ اندر داخل ہوئے اور مجھے بھی اجازت مرحمت فرمائی تو میں بھی داخل ہو گیا۔ آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”کیا دوپہر کا کھانا یا شام کا کچھ کھانا میسر ہے؟“ گھر والوں نے عرض کیا: جی ہاں، چنانچہ تین روٹیاں لائی گئیں تو آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”کیا کوئی سالن ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: نہیں، سوائے تھوڑے سے سرکے کے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہی لے آؤ، سرکہ کتنا ہی بہترین سالن ہے“۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب سے میں نے رسول اللہ ﷺ کو سرکے کے بارے میں یہ فرماتے سنا ہے، تب سے میں اسے مسلسل پسند کرتا ہوں، اور ابو سفیان رحمہ اللہ (راوی) نے کہا کہ جب سے میں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کو یہ بات کہتے سنا ہے، تب سے میں بھی اسے بہت پسند کرتا ہوں“۔