❮
❯
حدیث نمبر: 2198
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عُبَيْدٍ الْأَزْدِيِّ ، حَدَّثَنَا الْفَضْلُ الرَّقَاشِيُّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : قَامَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَطِيبًا يَوْمَ الْجُمُعَةِ ، فَقَالَ : عَسَى رَجُلٌ تَحْضُرُهُ الْجُمُعَةُ ، وَهُوَ عَلَى قَدْرِ مِيلٍ مِنَ الْمَدِينَةِ فَلَا يَحْضُرُ الْجُمُعَةَ ، قَالَ : ثُمَّ قَالَ فِي الثَّانِيَةِ : عَسَى رَجُلٌ تَحْضُرُهُ الْجُمُعَةُ ، وَهُوَ عَلَى قَدْرِ مِيلَيْنِ مِنَ الْمَدِينَةِ فَلَا يَحْضُرُهَا ، وَقَالَ فِي الثَّالِثَةِ : عَسَى يَكُونُ عَلَى قَدْرِ ثَلَاثَةِ أَمْيَالٍ مِنَ الْمَدِينَةِ فَلَا يَحْضُرُ الْجُمُعَةَ وَيَطْبَعُ اللهُ عَلَى قَلْبِهِ .
ترجمہ

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جمعہ کے دن خطبہ دینے کے لیے کھڑے ہوئے اور ارشاد فرمایا: ”ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ کسی شخص کو جمعہ کا وقت پائے اور وہ مدینہ منورہ سے محض ایک میل کی مسافت پر ہو لیکن پھر بھی وہ جمعہ میں حاضر نہ ہو“۔ راوی بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے دوسری مرتبہ فرمایا: ”ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ کوئی شخص جمعہ کا وقت پائے اور وہ مدینہ سے دو میل کے فاصلے پر ہو لیکن پھر بھی وہ اس میں شریک نہ ہو“۔ پھر آپ ﷺ نے تیسری بار ارشاد فرمایا: ”ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ کوئی شخص مدینہ سے تین میل کے فاصلے پر ہو اور پھر وہ جمعہ کی نماز میں حاضر نہ ہو، تو اللہ تعالیٰ اس کے دل پر مہر لگا دیتا ہے“۔

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند جابر / حدیث: 2198
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف جدا
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف جدا . »
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف: بهذا السياق: قال المنذرى في "الترغيب" [1/ 296]: "»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 6340، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 719، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1503/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2195»