مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2197
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، حَدَّثَنَا أَبِي، عَنْ أُسَامَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: مَرَّ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بِقَوْمٍ يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ فِي الْمَسْجِدِ فَقَالَ: «اقْرَءُوا الْقُرْآنَ قَبْلَ أَنْ يَجِيءَ قَوْمٌ يُقِيمُونَهُ إِقَامَةَ الْقِدْحِ يَتَعَجَّلُونَهُ وَلَا يَتَأَجَّلُونَهُ»ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ کا گزر ایک ایسی جماعت پر ہوا جو مسجد میں قرآنِ کریم کی تلاوت کر رہے تھے، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم قرآن پڑھو اس سے قبل کہ ایسی قوم آ جائے جو اسے تیر کی طرح (حروف کی ظاہری درستگی میں) بالکل سیدھا تو کریں گے، وہ اس پر (دنیاوی جزا) جلد حاصل کرنا چاہیں گے اور (اخروی ثواب کے لیے) اسے مؤخر نہیں کریں گے۔“