مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2184
حَدَّثَنَا الْأَزْرَقُ بْنُ عَلِيٍّ ، حَدَّثَنَا حَسَّانُ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ : سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : إِنَّ النَّاسَ يَكْثُرُونَ وَأَصْحَابِي يَقِلُّونَ ، فَلَا تَسُبُّوهُمْ ، لَعَنَ اللهُ مَنْ سَبَّهُمْ .
ترجمہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں نے نبی ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”بے شک لوگوں کی تعداد میں تو اضافہ ہوتا رہے گا جبکہ میرے صحابہ (تعداد میں) کم ہوتے جائیں گے، لہٰذا تم انہیں ہرگز برا بھلا نہ کہنا، «لَعَنَ اللَّهُ مَنْ سَبَّهُمْ» ”اللہ تعالیٰ اس شخص پر لعنت فرمائے جس نے انہیں برا بھلا کہا۔“”