❮
❯
حدیث نمبر: 2183
حَدَّثَنَا عُقْبَةُ ، حَدَّثَنَا مَسْعَدَةُ بْنُ الْيَسَعِ ، عَنْ شِبْلِ بْنِ عَبَّادٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : أَيُّ النَّاسِ أَعْلَمُ ؟ قَالَ : مَنْ يَجْمَعُ عِلْمَ النَّاسِ إِلَى عِلْمِهِ ، وَكُلُّ صَاحِبِ عِلْمٍ غَرْثَانُ .
ترجمہ

سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں حاضر ہوا اور دریافت کیا کہ لوگوں میں سب سے بڑا عالم کون ہے؟ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”وہ شخص جو لوگوں کے علم کو اپنے علم کے ساتھ جمع کر لے، اور ہر صاحبِ علم (مزید علم کے حصول کے لیے) ہمیشہ بھوکا ہوتا ہے۔“

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند جابر / حدیث: 2183
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف . »
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه سنن الدارمي برقم: 285، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 739، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2180»