مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2167
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عُمَرَ بْنِ شَقِيقٍ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، عَنْ حَبِيبٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، بِمِثْلِ حَدِيثِ حُسَيْنٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، وَزَادَ فِيهِ : قَالَ : قَالَ نَبِيُّ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : إِذَا كَانَ أَحَدُكُمْ فَقِيرًا ، فَلْيَبْدَأْ بِنَفْسِهِ .
ترجمہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے حسین کی عطا سے مروی روایت کی مانند ہی منقول ہے، تاہم اس میں یہ اضافہ ہے کہ اللہ کے نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا: «إِذَا كَانَ أَحَدُكُمْ فَقِيرًا فَلْيَبْدَأْ بِنَفْسِهِ» ”اگر تم میں سے کوئی شخص محتاج ہو تو اسے چاہیے کہ وہ (صدقہ و خرچ کا) آغاز اپنی ذات سے کرے۔“