مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2166
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عُمَرَ بْنِ شَقِيقٍ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، عَنْ حُسَيْنٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ رَجُلًا أَعْتَقَ غُلَامًا لَهُ عَنْ دُبُرٍ مِنْهُ ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : مَنْ يَشْتَرِيهِ مِنِّي ؟ قَالَ : فَاشْتَرَاهُ نُعَيْمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، فَأَخَذَ ثَمَنَهُ فَدَفَعَهُ إِلَيْهِ .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے اپنے ایک غلام کو اپنی وفات کے بعد آزاد کرنے کا معاہدہ (مدبر) کر لیا تھا، تو نبی کریم ﷺ نے (اس کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے) دریافت فرمایا: ”کون ہے جو اسے مجھ سے خریدے گا؟“ راوی کہتے ہیں کہ پھر اسے سیدنا نعیم بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے خرید لیا، چنانچہ آپ ﷺ نے اس کی قیمت وصول فرمائی اور وہ اس (مالک) کے حوالے کر دی۔