مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2163
حَدَّثَنَا أَبُو هِشَامٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، حَدَّثَنَا الْأَجْلَحُ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : لَمَّا كَانَ يَوْمُ الطَّائِفِ ، نَاجَى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلِيًّا ، فَأَطَالَ نَجْوَاهُ ، فَقَالَ بَعْضُ أَصْحَابِهِ : لَقَدْ أَطَالَ نَجْوَى ابْنِ عَمِّهِ فَبَلَغَهُ ذَلِكَ ، فَقَالَ : مَا أَنَا أَنْجَيْتُهُ بَلِ اللهُ انْتَجَاهُ .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”غزوہ طائف کے دن رسول اللہ ﷺ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے علیحدگی میں سرگوشی فرمائی اور اس گفتگو کو کافی طویل کر دیا، جس پر بعض صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے کہا کہ ”آپ ﷺ نے اپنے چچا زاد کے ساتھ بڑی طویل سرگوشی فرمائی ہے“ جب یہ بات نبی کریم ﷺ تک پہنچی تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میں نے اپنی مرضی سے ان سے یہ سرگوشی نہیں کی بلکہ اللہ تعالیٰ نے ان سے یہ سرگوشی فرمائی ہے۔““