مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2157
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ سَعِيدٍ الْجُرَيْرِيِّ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ بَنِي سَلِمَةَ ، ذَكَرُوا لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بُعْدَ مَنَازِلِهِمْ ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : يَا بَنِي سَلِمَةَ ، دِيَارَكُمْ فَإِنَّمَا تُكْتَبُ آثَارُكُمْ .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ قبیلہ بنو سلمہ کے لوگوں نے نبی کریم ﷺ سے اپنے گھروں کے (مسجد سے) دور ہونے کا تذکرہ کیا تو نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اے بنو سلمہ! اپنے گھروں ہی میں مقیم رہو، تمہارے (مسجد کی طرف اٹھنے والے) قدموں کے نشانات (بطورِ ثواب نامۂ اعمال میں) درج کیے جاتے ہیں۔“