❮
❯
حدیث نمبر: 2156
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ قَالَ : سَمِعْتُ جَابِرًا ، يَقُولُ : الظُّهْرُ كَاسْمِهَا ، وَالْعَصْرُ وَالشَّمْسُ حَيَّةٌ بَيْضَاءُ ، وَالْمَغْرِبُ كَاسْمِهَا ، كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي بِنَا ، وَإِنَّا نَرَى مَوَاقِعَ النَّبْلِ ، وَكَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُعَجِّلُ الْعِشَاءَ ، وَالْفَجْرُ كَاسْمِهَا .
ترجمہ

عبداللہ بن محمد بن عقیل رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ: ”ظہر کی نماز اپنے نام کے مفہوم کے مطابق (یعنی عین دوپہر کے وقت) ادا کی جاتی، اور عصر کی نماز اس وقت پڑھی جاتی جب سورج ابھی خوب روشن اور سفید ہوتا تھا، اور مغرب بھی اپنے نام کی مناسبت سے (یعنی غروبِ آفتاب کے فوراً بعد) ادا کی جاتی؛ نبی کریم ﷺ ہمیں یہ نماز پڑھاتے تو (فراغت کے بعد روشنی کا یہ عالم ہوتا کہ) ہم اپنے تیروں کے گرنے کے مقامات دیکھ سکتے تھے، نیز نبی کریم ﷺ عشاء کی نماز میں جلدی فرماتے تھے، اور فجر کی نماز بھی اپنے نام کی مناسبت سے (یعنی پو پھٹتے ہی) ادا کی جاتی تھی“۔

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند جابر / حدیث: 2156
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده حسن . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى [برقم 2104]»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 13834، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2153»