مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2151
وَعَنْ جَابِرٍ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم: «إِنَّ إِبْرَاهِيمَ حَرَّمَ بَيْتَ اللَّهِ وَأَمَّنَهُ، وَإِنِّي حَرَّمْتُ الْمَدِينَةَ فَحَرَامٌ مَا بَيْنَ لَا بَتَيْهَا لَا يُصَادُ صَيْدُهَا، وَلَا يُقْطَعُ عِضَاهُهَا»ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بے شک سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے اللہ کے گھر کو حرم قرار دیا اور اسے جائے امن بنایا، اور میں نے مدینہ کو حرم قرار دیا ہے، چنانچہ اس کے دونوں سیاہ پتھریلے میدانوں کے درمیانی خطہ زمین میں (کسی قسم کی زیادتی) حرام ہے، نہ اس کے شکار کا پیچھا کیا جائے اور نہ ہی اس کے کانٹے دار درخت کاٹے جائیں۔“