❮
❯
حدیث نمبر: 2150
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ : نَحَرْنَا يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ سَبْعِينَ بَدَنَةً ، الْبَدَنَةُ عَنْ سَبْعَةٍ ، وَقَالَ : لِيَشْتَرِكِ النَّفَرُ فِي الْهَدْيِ .
ترجمہ

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا کہ ہم نے صلح حدیبیہ کے دن ستر اونٹ قربان کیے، ایک اونٹ سات افراد کی جانب سے تھا، اور رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”افراد کی ایک جماعت ہدی (قربانی کے جانور) میں شریک ہو جائے۔“

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند جابر / حدیث: 2150
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح على شرط مسلم
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح على شرط مسلم . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 1502، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2809، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3132، وأخرجه موطأ مالك برقم: 1049، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2147»